اگر کسی کے پاس ساڑھے سات تولے سونے سے زیادہ ہومثلاً 9تولے سونا ہو تو کیا ساڑھے سات تولے سونا پر زکوٰۃ ہو گی یا 9 تولے سونے پر زکوٰۃلازم ہوگی ؟یونہیں اگر 9تولے کے ساتھ کچھ رقم ہو تواب کیسے زکوٰۃ لازم ہوگی ؟

سوال: اگر کسی کے پاس ساڑھے سات تولے سونے سے زیادہ ہومثلاً 9تولے سونا ہو تو کیا ساڑھے سات تولے سونا پر زکوٰۃ ہو گی یا 9 تولے سونے پر زکوٰۃلازم ہوگی ؟یونہیں اگر 9تولے کے ساتھ کچھ رقم ہو تواب کیسے زکوٰۃ لازم ہوگی ؟

جواب:نوتولے سونے پرزکوٰۃ ہے  ،اسی طرح سونے  کے ساتھ رقم ہوتودونوں پرزکوٰۃ لازم ہوگی۔اورساڑھے سات تولے سونے سے زیادہ ہونے کی صورت میں زائدپرکتنی مقدارمیں زکوٰۃ واجب ہوگی اورکتنی میں نہیں اس کے بارے میں ضابطہ یہ ہے کہ  دیکھا جائے گا کہ نصاب سے زائد سونانصاب کاپانچواں حصہ(خُمْس) بنتا ہے یا نہیں ؟اگر بنتا ہو تو اس پانچویں حصے (خُمْس)کا بھی اڑھائی فیصد یعنی چالیسواںحصہ زکوٰۃ میں دینا ہوگا ،اگرزائد مقدار پانچوں حصے (خُمْس)سے کم ہے تو وہ عَفْوہے اس پر زکوٰۃ نہیں ہوگی ،مثلاً کسی کے پاس آٹھ تولے سونا ہے تو صرف ساڑھے سات تولے سونے کی زکوٰۃ دینا ہوگی کیونکہ زائد مقدار (یعنی آدھا تولہ)نصاب کے پانچویں حصے(یعنی ڈیڑھ تولہ) کونہیں پہنچتی ہے اور اگر کسی کے پاس9تولے سونا ہو تو وہ 9تولے کی زکوٰۃ دے گا ، کیونکہ یہ زائد مقدار(یعنی ڈیڑھ تولہ) سونے کے نصاب کا پانچواں حصہ بنتی ہے۔علی ھذاا لقیاس،     جو نصاب اور خُمس سے زائد ہو مگر دوسرے خُمس سے کم ہو تو عَفْو ہے اس پر زکوٰۃ نہیں ۔مثلاً اگرکسی کے پاس10 تولے سونا ہوتو وہ صرف9 تولے کی زکوٰۃ دے گا ، دسواں تولہ معاف ہے۔اور اگر کسی کے پاس ساڑھے دس تولے سونا ہو تو وہ ساڑھے دس تولے کی زکوٰۃ دے گا کیونکہ دوسرا خُمس مکمل ہوگیا۔

(دعوت اسلامی)

کریڈٹ کارڈ کے بارے کیا حکم ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے