سوال:اگر کسی کے پاس 7 تولے سے کم سونا ہو تو کیاز کوٰۃ دینالازم ہوگا؟
جواب:اگر کسی کے پاس ساڑھے سات تولے سونے سے کم سونا ہے اوراس کے پاس کیش ،چاندی ،مال تجارت کچھ نہیں ،صرف سونا ہی ہے تو اس سونے پر زکوٰۃ لازم نہیں اوراگراس سونے کے ساتھ کیش،چاندی ،مال تجارت میں سے کچھ موجود ہے تو زکوٰۃ کی دیگرشرائط پائے جانے پر اس سونے کی زکوٰۃ دینا لازم ہوگا۔