ایک اسلامی بہن نے اپنے بھائی کے ذریعے قربانی کا حصہ ملایا لیکن جہاں حصہ ملایا اس میں بدمذہب کابھی حصہ تھا ،تو اسلامی بہن کی قربانی ادا ہوگئی یا نہیں ؟

سوال: ایک اسلامی بہن نے اپنے بھائی کے ذریعے قربانی کا حصہ ملایا لیکن جہاں حصہ ملایا اس میں بدمذہب کابھی حصہ تھا ،تو اسلامی بہن کی قربانی ادا ہوگئی یا نہیں ؟

جواب:بدمذہب کی بد مذہبی اگرحد کفر تک پہنچی ہوئی ہے،توا س کاحصہ ڈالنے سے کسی کی بھی قربانی نہیں ہوگی کیونکہ قربانی تقرب الی اللہ کے لئے ہوتی اورجو تقرب کااہل نہ ہویاشرکاء قربانی میں سے کسی کی تقرب کی نیت نہ ہوتو کسی کی بھی قربانی نہیں ہوگی،اوراگراس کی بد مذہبی حدکفر تک نہ پہنچی ہوئی ہوتوسب کی ہوجائے گی لیکن پھربھی ان کے ساتھ مل کرایسے تمام معاملات کرنے کی ممانعت ہے۔

(دعوت اسلامی)

کریڈٹ کارڈ کے بارے کیا حکم ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے