سوال: باہرکی پروڈکٹ لیتے ہیں اس پر حلال لکھا ہوتو،کیاانہیں کچرے کے ڈبے میں ڈال سکتے ہیں یا اس میں کوئی احتیاط کرنی ہوگی؟
جواب:شریعت مطہر ہ میں حروفِ تہجی کابھی ادب ہے،لہذا جن اشیاء پر حروف تہجی ہوں انہیں ناپاک اورگندی جگہوں پر پھینکنے کی اجازت نہیں جیسا کہ امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں:’’ خود ابوجہل کی کوئی تعظیم نہیں کہ یہ تو سخت کافر تھا مگر چونکہ لفظِ ابوجہل کے تمام حروف تہجی(ا ب و ج ہ ل) قرآنی ہیں۔اس لئے لکھے ہوئے لفظ ابوجہل کی (نہ کہ شخصِ ابو جہل کی) ان معنوں پر تعظیم ہے کہ اس ناپاک یا گندی جگہوں پر ڈالنے اور جوتے مارنے وغیرہ کی اجازت نہیں۔‘‘
(مقدس تحریرات کے ادب کے بارے میں سوال وجواب،صفحہ8،مکتبۃ المدینہ ،کراچی)