سوال: بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھا ہوا تعویز پہن کر بیت الخلاء جانا کیسا ہے؟
جواب: بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھا ہواایسا تعویذ جو کسی غلاف جیسے چمڑے وغیرہ میں نہ ہو اسے پہن کر بیت الخلاء جا ناسخت مکروہ ہے اور اگر کسی غلاف میں ہو تو اسے پہن کر بیت الخلاء جانامکروہ نہیں،البتہ پھر بھی بہتر یہ ہے کہ اسے بھی اتار کر ہی بیت الخلاء جایا جائے۔