بغیر طلاق کے دوسی شادی کرنا کیسا

سوال: اگر کوئی دس سال پہلے ایسی عورت سے شادی کرے جو گھر سے بھاگ کر آئی تھی ،ابھی پہلے شوہر نے طلاق بھی نہیں دی تھی،دوسرے مرد سے شادی کے تین چار سال بعد پہلے شوہر نے طلاق دی تو پہلے نکاح میں ہوتے ہوئے دوسرے سے جو نکاح ہوا،وہ جائز ہے یا ناجائز ؟

جواب: عورت کا پہلے شوہر کےنکاح میں ہوتے ہوئے دوسرے سے نکاح کرنا باطل،خالص زنا  جو سخت ناجائز و گناہ اورحرام ہے،شریک ہونے والوں کواگرعلم نہ تھاکہ عورت پہلے سے کسی اورکے نکاح میں موجودہے توکچھ الزام نہیں اورجوجانتے ہوئے شریک ہوااگرچہ حرام جان کرہی ہو،سخت حرام فعل کیاجس کی توبہ لازم ہے اوراگرحلال جان کرشریک ہوئے تواسلام بھی گیاتوبہ،تجدیدِایمان کرناہوگی۔

(دعوت اسلامی)

طاق راتوں میں کونساعمل افضل ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے