سوال: میں نے قرض لے کر پلاٹ اس نیت سے خریدا تھاکہ جیسے ہی اس کا اچھا ریٹ لگے گا تو میں بیچ دوں گا تو اب پوچھنا یہ ہے کہ مجھ پر قرض بھی ہے اور اس صورت میں یہ پلاٹ جو میری ملکیت میں ہے بیچنے کی نیت سے رکھا ہے تو کتنی زکوٰۃ لازم ہوگی؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں قرض کی رقم نکالنے کے بعد پلاٹ کی مالیت خود یا دیگر اموال زکوٰۃ مثلاً کرنسی ،سونا،چاندی کو ملانے سے اگراتنی مالیت بچ جاتی ہو جو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت کے برابر ہو، تواِس بقیہ مال کا اڑھائی فیصد یعنی چالیسواں حصہ زکوٰۃ میں ادا کرنا ضروری ہے۔