جب بچہ پیدا ہوتا ہے ،اس کے بعد اس کے سرکے بال مونڈے جاتے ہیں ،سر کے بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی جاتی ہے کیا یہ درست ہے؟

سوال: جب بچہ پیدا ہوتا ہے ،اس کے بعد اس کے سرکے بال مونڈے جاتے ہیں ،سر کے بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی جاتی ہے کیا یہ درست ہے؟

جواب:عقیقہ کے وقت بچے کے سر کے بال مونڈ کر ان بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کرنا  ثواب کاکام  اور سنت سے ثابت ہے جیسا کہ ترمذی  شریف کی حدیث مبارکہ  ہے  : حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ  نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے حضرت حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ کی طرف سے عقیقہ میں بکری ذبح کی اور یہ فرمایا کہ”اے فاطمہ اس کا سرمونڈا دو اور بال کے وزن کی چاندی صدقہ کرو”ہم نے بالوں کو وزن کیا تو ایک درہم یا کچھ کم تھے۔(”جامع الترمذي”،کتاب الأضاحی،باب من العقیقۃ،الحدیث:۱۵۲۷،ج۳،ص۱۷۷.)

(دعوت اسلامی)

ماء مشکوک کسے کہتے ہیں ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے