سوال: جسے کچھ بھی نہ آتا ہو تو وہ کیسے نماز پڑھے؟
جواب:جس مسلمان کو نمازیا نماز میں جو بھی پڑھا جاتا ہے اسے نہیں آتا، تو اس پر سیکھنا فرض ہے ،نماز یا جو نماز میں پڑھا جاتا ہے اسے نہ سیکھنا سخت ناجائز و حرام ہے۔البتہ ایسا شخص جسے یاد کرنے کے باوجود یادنہ ہو،تو اس پر لازم ہے کہ کوشش کرتا رہے اور جب تک یاد نہیں کر لیتا تنہاء نماز پڑھنے کی اجازت نہیں اس پر لازم ہے کہ جماعت کے ساتھ ہی نمازپڑھے۔