سوال: داڑھی اگنے کی جگہ پر موہکا، مسہ Wartsہوں اور ان پر کچھ بال ہوں تو کیا انہیں کاٹ سکتے ہیں ؟جبکہ یہ یہاں برے لگتے ہوں؟
جواب: داڑھی اگنے کی جگہ پرموہکے ،مسے پر اگنے والے بال بھی داڑھی کے بال شمار ہوں گے ،لہذا انہیں کاٹنے کی شرعاً اجازت نہیں ۔
اور داڑھی کی حددود بیان کرتے ہوئے شیخ الاسلام والمسلمین الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں ’’داڑھی قلموں کے نیچے سے کنپٹیوں ،جبڑوں ،ٹھوڑ ی پر جمتی ہے اور عرض اس کا بالائی حصہ کانوں اور گالوں کے بیچ میں ہو تا ہے ‘‘۔
(فتاوی رضویہ،ج22،ص596، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)