رمضان میں عورتیں تراویح جماعت کے ساتھ پڑھ سکتی ہیں یا نہیں پڑھ سکتی؟

سوال: رمضان میں عورتیں تراویح جماعت کے ساتھ پڑھ سکتی ہیں یا نہیں پڑھ سکتی؟

جواب:تنہا ء عورتوں کامل کر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا خواہ وہ  کوئی بھی نماز ہو(یعنی فرض ہویانفل)،مکروہ تحریمی ناجائز وگناہ ہے اوریونہی عورت کومسجد میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کے لئے آنے کی بھی اجازت نہیں ہےخواہ وہ کوئی بھی نماز ہو،کیونکہ  ابتدا میں عورتوں کو مسجد میں آنے کی اجازت تھی پھرحضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فتنے اور فسادِ زمانہ کی وجہ سے عورتوں کومسجدمیں جانے سے روک دیاتھاجیسا کہ بخاری شریف کی حدیث مبارک میں ہے:حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں ا گرسرکار صلی اللہ علیہ وسلم اس حالت کو معلوم کرتے جو عورتوں نے نکالی ہے، تو بےشک انہیں مسجد جانے سے منع کر دیتے،جس طرح بنی اسرائیل کی عورتوں کو منع کردیا گیا تھا، (یحیی بن سعید کہتے ہیں) میں نے عمرۃسے کہاکیابنی اسرائیل کی عورتوںکومنع کردیاتھا؟بولیں ہاں۔(صحیح بخاری،ج1،ص120،قدیمی کتب خانہ،کراچی)

(دعوت اسلامی)

صرف فرض پڑح کر دکان کھولنا کیسا  !

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے