سوال: زم زم کا پانی کھڑے ہو کر کیوں پیتے ہیں جبکہ دوسرے پانیوں کو بیٹھ کرپیاجاتاہے؟
جواب:زمزم کوکھڑے ہوکر اس لئے پیتے ہیں کہ زمزم شریف کھڑے ہوکر پینا ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے ،مسلمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زمزم شریف کھڑے ہوکر پیتے ہیں ۔
دوسرے پانیوں کوبیٹھ کر پیاجاتا ہے اورزمزم شریف اور وضو کے بچے ہوئے پانی کوکھڑے ہوکر پیا جاتا ہے اس کی علماء نے یہ حکمت بیان کی ہے کہ کھڑے ہوکر جب پانی پیا جاتا ہے وہ فوراً تمام اعضا کی طرف سرایت کرجاتا ہے اور یہ مضر ہے، مگر یہ دونوں برکت والے ہیں اور ان سے مقصود ہی تبرک ہے، لہٰذا ان کا تمام اعضاء میں پہنچ جانا فائدہ مند ہے۔