سوال: زکوٰۃ کا سال مکمل ہونے سے پہلے اس کے پاس 50000 تھے اس پر اس نے زکوٰۃ دینی تھی ،اب اس کے پاس سال مکمل ہونے سے پہلے 5لاکھ مزید آگئے تو اب 50ہزار پر زکوٰۃ دے گا یا 5لاکھ 50 ہزار پر زکوٰۃ دینا لازم ہوگا؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں سال کے آخر میں شخص مذکورکے پاس جتنا بھی مال ہوگا خواہ ایک دن پہلے ہی کیوں نہ شامل ہوا ہو ،مکمل مال پر زکوٰۃ لازم ہوگی۔لہذا سال مکمل ہونے پر اگر 5لاکھ 50ہزار روپے موجود ہوں تو اس مکمل رقم کی زکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہوگا۔