سوال: سادات کرام جن کا ایمان پر خاتمہ ہو ،تو جو دنیا میں گناہ کرے تو کیا اسے آخرت میں عذاب نہیں ہوگا؟
جواب: مسلمان خواہ سادات ہی کیوں نہ ہوں،اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی کسی بھی صورت میں شرعاً ہرگز اجازت نہیں اور اللہ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر سے کوئی واقفیت نہیں کہ کسی گناہ پر اللہ تعالیٰ ایسا ناراض ہو کہ ایمان ہی سلب ہو جائے اور پھر ہمیشہ جہنم میں رہنا مقدر بن جائے اور جہاں تک سادات کو گناہ پر سزا کی بات ہے تو تصریحات علماء کرام یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اگر خاتمہ ایما ن پر ہوا تو ان کی نسبت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ سادات کوعذاب سے محفوظ رکھے گا۔