سوال: ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کرنے کے لیے پیسے جمع کیے ہوئے ہیں تو کیا اس پیسوں پر زکوۃ ہوگی؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں بیٹی کی شادی کے لئے رکھی ہوئی رقم خودیادیگراموال زکوٰۃ مثلاًسونا ،چاندی،مال تجارت سے مل کر ان کی مالیت ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت کو پہنچتی ہو,تواس رقم پر زکوٰۃ کی دیگر شرائط پائے جانے پر زکوٰۃ لازم ہوگی،شادی کے لئے رکھنے کی وجہ سے زکوٰۃ معاف نہ ہوگی۔