شکار کی ہوئی مچھلی کھانا کیسا

سوال: ایک مچھلی جسے پانی سے نکالا توزندہ تھی،بعد میں پانی والی بالٹی میں ڈالا تب بھی مچھلی زندہ تھی،اب تھوڑی دیربعداس پانی والی بالٹی میں  مچھلی مر گئی تو کیا اب اس مچھلی کا کھانا حلال ہے؟

جواب:قوانین  شریعت کی روسے پانی میں مرنے والی صرف  وہ مچھلی حرام ہے جوبغیر مارے یعنی طبعی موت کے  اپنے آپ مرکر پانی کی سطح پر تیر جائے،لہذا صورت مسئولہ میں اگر مچھلی بالٹی کے پانی کے گرم یاسرد ہونے،پانی  تھوڑے یا جگہ کے تنگ ہونے،بالٹی میں  مچھلی کو زور سے پھینکنے (یعنی  اس زور سے پھینکنے کی وجہ سے مچھلی کوچوٹ لگی جواس کی موت کا سبب بنی )،مچھلی کو کسی چیز سے  باندھنے یامعلوم ہو کہ پانی میں فلاں چیز ڈالنے (یعنی وہ  چیز  اس کے مرنے کا سبب بنی )کی وجہ سے مری یعنی اپنی موت نہ مری بلکہ ان وجوہات میں سے  کسی وجہ سے مری،تو اس مچھلی کا کھانا حلال ہے۔

(دعوت اسلامی)

صرف فرض پڑح کر دکان کھولنا کیسا  !

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے