سوال:اسلامی بہن کی حیض کی عادت پانچ دن تھی۔انہوں نے پانچویں دن غسل کرکے نمازاورروزے رکھنا شروع کردئیے۔پھرآٹھویں دن خون آیاتوپھرنمازاورروزے چھوڑ دئیے۔مگرخون دسویں دن کے بعدبھی جاری رہا۔تواب پھر سے روزے اورنمازشروع کردی۔
سوال یہ ہے کہ اس صورت میں ان کے پانچ دن حیض اورپانچ دن استحاضہ کے ہوئے۔
تواستحاضہ کے پانچ دنوں کی نمازروزوں کی قضا کرنی ہے۔
مگرجوروزے اورنمازیں انہوں نے بیچ میں چھٹے اور ساتویں دن پڑھیں تھی اس کی بھی قضادوبارہ کرنی ہوگی؟
جواب:پوچھی گئی صورت میں چھٹے اورساتویں دن جب کہ نمازاورروزہ کی ادائیگی کرلی تھی تواب ان کی قضا نہیں کی جائے گی۔