عورت کا گھر سے باہر جا کر پردہ کرتے ہوئے نوکری کرنا کیسا ہے؟

سوال: عورت کا گھر سے باہر جا کر پردہ کرتے ہوئے نوکری کرنا کیسا ہے؟

جواب: عورت کا نوکری کرنا پانچ شرائط  کے ساتھ جائز ہے، اس میں ایک بھی شرط نہ پائی گئی تو عورت کا نوکری کرنا جائز نہ ہوگا ،ان شرائط کا ذکر کرتے ہوئے میرے آقا اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنّت، مُجَدِّدِ دين وملّت مولاناشاہ امام احمد رضا خان عليہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہيں:” يہاں پانچ شرطيں ہيں(1) کپڑے باريک نہ ہوں جن سے سر کے بال يا کلائی وغيرہ سِتْر کا کوئی حصّہ چمکے(2) کپڑے تنگ وچُست نہ ہوں جو بدن کی ہَيْئت(یعنی سینے کااُبھاریا پنڈلی وغیرہ کی گولائی وغیرہ) ظاہِرکريں (3)بالوں يا گلے يا پيٹ ياکلائی يا پنڈلی کا کوئی حصّہ ظاہِر نہ ہوتا ہو(4) کبھی نامَحْرَم کے ساتھ خَفیف (یعنی معمولی سی ) دير کے لئے بھی تنہائی نہ ہوتی ہو(5)اُس کے وہاں رہنے يا باہَر آنے جانے ميں کوئی مَظِنَّۂ فِتنہ(فتنے کا گمان) نہ ہو۔يہ پانچوں شرطيں اگر جَمْع ہيں توحَرَج نہيں اور ان ميں ايک بھی کم ہے تو(مُلازَمت وغيرہ) حرام”۔ (فتاوی رضويہ ج۲۲ ص ۲۴۸) فی زمانہ ان شرائط کا پایا جانا بہت سی جگہوں پر بہت دشوار ہے ،شَرعی تقاضوں کا لحاظ کئے بِغیرعورت کا نوکری  کرناسخت گناہ  اور اپنے اوپر بے شمارفِتنوں کا دروازہ کھولناہے۔

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے