سوال: قالین کہ جس نے نیچے فوم ہو اس پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب: ایسا قالین جس کے نیچے فوم بچھایا گیا ہو اس پر نماز صحیح ہونے کے لئے ضروری ہے کہ اس طرح سجدہ کیا جائے کہ پیشانی اور ناک کی ہڈی اچھی طرح جم جائے اور مزید دبانے سے نہ دبے،البتہ اگر سجدہ کرتے وقت بغیر دبائے پیشانی اور ناک رکھ دی تو نماز نہیں ہوگی،لیکن یاد رہے کہ زیادہ موٹا فوم ہوگا تو بہرحال پوری طرح نہیں دب سکے گا اور نماز نہیں ہوگی۔