سوال:میرے شوہر نے میرے سامنے کہا کہ اگر ماں اور بیوی کی لڑائی ہو جائے تو ماں کو منا لینا چاہئے کہ ماں ناراض ہو جائے تو اچھی بات نہیں ،اور اگر بیوی ناراض ہو جائے تو بیوی کو بندہ پھر منا لیتا ہے تو مجھےیہ بات اچھی نہیں لگی کہ انہیں میرے سامنے ایسے نہیں کہنا چاہئے تھا ، مجھے یہ لگ رہا ہے کہ میر ی ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ،اس وجہ سے میں ان سے ناراض بھی ہوں ،تو ان کاایسے کہنا کیسا ہے؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں آپ کا اپنے شوہر سے ناراض ہونا درست نہیں اور ان کے مذکورہ جملے بولنے سے آپ کی اہمیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ،یہ بات کرنے کا مقصد یہ بھی ہوتاہے کہ عموماً والدین کے ادب کی خاطرانہیں سمجھانا آسان نہیں ہوتااوروالدین کےادب و احترام کے بارے میں قرآن و حدیث میں بڑی سختی سے حکم ہے ،لہذا والدین کی ناراضی سے بچنا چاہئے اور شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے انہیں راضی رکھنا چاہئے اور بیوی کے ساتھ اگرچہ حسن سلوک کا حکم ہے ،لیکن بیوی کے ساتھ ادب و احترام والا وہ معاملہ نہیں ہوتاجو والدین کے ساتھ ہوتا ہے اس لئے بیوی کو سمجھانا بعض اوقات والدین کی نسبت آسان ہوتا ہے ،لہذا اس بات کو مد نظر رکھا جائے اور ناراضی کوترک کردیا جائے۔