سوال: اپنے بیٹے کا نام محمد احمد رکھنا کیسا ہے؟
جواب:اپنے بیٹے کا نام "محمد احمد "رکھنا بہت اچھا ہے۔احادیث مبارکہ میں اس نام کے فضائل وارد ہوئے ہیں۔ذیل میں اس نام کے چند فضائل ذکر کیے گئے ہیں ۔
فرامینِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:
(1)اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: میری عزّت و جلال کی قسم! جس کا نام تمہارے نام پر ہوگامیں اسے عذاب نہ دوں گا۔(کشف الخفاء،ج1،ص345، حدیث: 1243 4 )
(2)روزِ قِیامت دو شخص اللہ پاک کے حُضُور کھڑے کئے جائیں گے اورانہیں جنّت میں لے جانے کا حکم ہوگا۔ وہ عَرض کریں گے: اے ہمارے رب!ہم کس عمل پر جنّت کے قابِل ہوئے؟ ہم نے تو جنّت میں جانے والا کوئی کام نہیں کیا۔ اللہ کریم ان سے فرمائے گا: میرے بندو! جنّت میں جاؤ، میں نے حَلف کیا (یعنی قسم فرمائی)ہے کہ جس کا نام احمد یا محمد ہو وہ دوزخ میں نہ جائے گا۔(فردوس الاخبار،ج5،ص485، حدیث:8837)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم