سوال: میں کھاتے پیتے گھرکاہوں،میرے بیٹے بھی کماتے ہیں،یعنی گزارااچھا ہے،میں اسکول چلاتاہوں،لیکن مجھ پر اسکول کے حوالے سے پریشانی چل رہی ہے،مجھ پر کافی قرض ہوچکاہے،توکیامیں زکوٰۃ لے سکتا ہوں؟
جواب:زکوٰۃ صرف مستحق زکوٰۃ(یعنی جس کی ملکیت میں حاجت اصلیہ سے زائد 52.5 تولہ چاندی یااتنی مالیت کاحاجت اصلیہ سے زائدکسی بھی قسم کاا ضافی مال نہیں،یا اس پر اتناقرض ہے کہ اگر اس قرض کو ادا کیا جائے تو اس کے پاس مذکورہ مالیت نہ بچے اور یہ شخص سیدیاہاشمی بھی نہیں)ہی لے سکتا ہے،لیکن اس میں بھی یہ حکم ہے کہ اگر اس کے پاس ایک دن کا کھانا موجود ہے تو یہ اپنے لئے سوال نہیں کرسکتا،کوئی خود سے اسے زکوٰۃ دے،تو لے سکتا ہے۔