سوال: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے استغاثہ کرتے ہوئے دعا کی طرح ہاتھ اٹھانا کیسا ہے؟
جواب:استغاثہ کرتے ہوئے ہاتھو ں کو دعا کہ انداز سے اٹھانا جائز ہے اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں کہ دوران دعا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے استغاثہ کرنا احادیث مبارکہ اور اقوال علماء سے ثابت ہے ، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو ایسی دعا کی تعلیم دی جس میں اللہ عزوجل سے دعا کے دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے استغاثہ بھی ہے ، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال ظاہری کے بعد بھی ا ن صحابی رسول رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو اس دعا کی تعلیم بھی دی ۔