سوال: ایسی دکان کہ جس میں یقینی معلوم ہو کہ یہاں چوری کا سامان ہوتا ہے،جیسے موٹر سائیکل وغیرہ کے پارٹس بکتے ہوں تو یہ سامان خریدنا کیسا ہے؟
جواب:ایسی دکان جہاں چوری کا سامان بیچاجاتاہے،اس دکان سے ایسا سامان خریدناکہ جس کے بارے یقینی معلوم ہو یاشک ہوکہ یہ جو سامان دے رہا ہے یہ چوری کا ہے،توایسا سامان خریدنا جائز نہیں ،البتہ اس دکان میں وہ سامان کہ جس کے بارے یقینی معلوم ہے کہ یہ والا سامان چوری کانہیں ،تو ایسا سامان خریدنا جائز ہے۔