کیا غیر مسلم کے ہاتھ کا پکا ہواکھانا،کھانا جائز ہے؟

سوال: کیا غیر مسلم کے ہاتھ کا پکا ہواکھانا،کھانا جائز ہے؟

جواب: غیر مسلم کے ہاتھ کے بنے ہوئے کھانے کے بارے اگر یقینی معلوم ہو کہ اس میں نجاست ہے یا ،حرام چیز شامل کی گئی ہے ،تو اس کا کھانا شرعاً جائز نہیں ،اگر یقینی علم نہ ہو،تو ان کے ہاتھ کا  بنا ہو کھانا،کھانا شرعاً جائز ہے ،البتہ پھربھی بچنا بہتر ہے۔

البتہ کافر کے ہاتھ کا بنا ہو ا ، وہ کھانا کہ جس میں گوشت شامل ہو،ایساکھاناکھانے کی مسلمان کواجازت صرف اس صورت میں کہ مسلمان نے ذبح کیاہواوروقتِ ذبح سے لے کرخریدنے کے وقت سے مسلمان کی نظرسے غائب نہ ہواتوکھاسکتے ہیں ورنہ نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

صرف فرض پڑح کر دکان کھولنا کیسا  !

About darulfikar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *