کیا مکہ میں داخل ہونے پر عمرہ واجب ہوجاتا ہے

سوال: میں مدینہ شریف میں رہتا ہوں اورمہینے میں  دوتین مرتبہ میراکام سے   مکے میں جاناہوتا ہے تویہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ اگرآپ مکے کی حدودمیں داخل ہوجائے توآپ پرعمرہ کرناواجب ہوجاتاہے کیامجھ پرعمرہ کرناواجب ہوجائے گا؟

جواب:جوشخص مدینہ شریف سے مکہ شریف کسی بھی قصد سے جائے اس پر حج یا عمرہ   کرناواجب ہو جاتا   ہے ،ایسے شخص کو میقات سے احرام باندھنا لازم ہے،بغیر احرام باندھے میقات سے گزرنا اس کے لئے جائز نہیں ،اگر میقات سے بغیر احرام گزر گیا تو اس  پر واپس میقات سے احرام باندھنا لازم ہے اور اگر واپس آکر میقات سے احرام نہ باندھا ، بلکہ میقات کے اند ر کسی اور مقام سے احرام باندھا لیا،تو اس پرعمرہ یا حج کرنے کے ساتھ ساتھ میقات سے احرام نہ باندھنے کی وجہ سے حرم میں دَم دینابھی واجب ہوگا۔

(دعوت اسلامی)

دیوالی یا ہولی پر پٹاخےبیچنا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے