سوال: ہم جدہ میں رہتے ہیں تو ہم عمرہ کا احرام کہاں سے باندھیں ؟
جواب: جدہ چونکہ حرم سے باہراورمیقات کے اندر ہے اور میقات میں رہنے والوں کے لئے حکم شرعی یہ ہے کہ ان کے احرام کی جگہ حل یعنی بیرونِ حرم ہے،حرم سے باہرجہاں چاہیں احرام باندھیں اوربہتریہ ہے کہ گھرسے احرام باندھیں۔