8 لاکھ کی جگہ ہو تو قربانی کا حکم

سوال: ہم کرائے کے مکان میں رہتے ہیں ،کاروبار تو ہے قرضہ بھی ہے ،ایک جگہ ہے ہمارے پاس ہے  جس کی قیمت تقریباً 8 لاکھ ہے ،تو کیااس وجہ سے قربانی لازم ہوگی؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر قرض اتنا ہے کہ اگر اسے فوراً ادا کیا جائے توآپ کے پاس حاجتِ اصلیہ سے زائد رقم سامان،مال تجارت ،سونا ،چاندی (اگر ہوتو )اور پلاٹ کی مالیت چاندی کے نصاب ساڑھے باون تولے چاندی کے برابر یا زائد بچتی ہے تو  قربانی لازم ہوگی اوراگرقرض اد اکرنے کے بعد ان کی مالیت ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت  کے برابر نہیں بچتی تو قربانی لازم نہیں ہوگی۔

صاحب نصاب تھے لیکن قربانی نہ کی؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے