Yearly Archives: 2024

کیا قیامت کے دن جانور وں اور پرندوں کا بھی حساب ہوگا؟

  سوال: جانور اور پرندوں کا بھی کیا قیامت کے دن حساب ہوگا؟  جواب:  جی ہاں! قیامت جو کہ سب سے بڑے اور حقیقی عادل کے عدل کے ظہور کا دن ہے اس میں نہ صرف انسانوں کے درمیان عدل فرمایا جائےگا بلکہ جانوروں تک اس عدل کا دائرہ کار …

Read More »

حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی بیماری کے حوالے سے غلط فہمیاں

سوال: کل اسلامی بہنوں کے اجتماع میں یہ واقعہ بیان ہواکہ :”حضرت ایوب علیہ الصلوۃ و السلام کو نہ کوڑ کا مرض تھا اور نہ ہی آپ علیہ  الصلوۃ والسلام کے بدن مبارک میں کیڑے پڑے تھے ،  کیونکہ انبیائے کرام علیھم السلام ان چیزوں سے پاک ہوتے ہیں جن سے لوگوں …

Read More »

کیا لوح محفوظ مخلوق ہے یا صفت الٰہی؟

سوال: کیا لوح محفوظ مخلوق ہے یا صفت الٰہی؟ جواب: لوح محفوظ مخلوق ہے ۔چنانچہ حدیث مبارکہ میں حضرت  سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی  عنہما سے مروی ہے کہ:”أن الله تعالى خلق لوحا محفوظا من درة بيضاء، دفتاه ياقوتة حمراء، قلمه نور، وكتابه نور، وعرضه ما بين السماء والأرض”ترجمہ: بے شک …

Read More »

کیا فرشتوں کو اللہ پاک کا دیدار ہوتا ہے ؟

سوال: کیا فرشتے اللہ پاک کے دیدار سے مشرف ہوتے ہیں؟ جواب: دنیا میں آنکھوں سے دیدارِ الہٰی  حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاصہ ہے،کسی اور کو حتیٰ کہ فرشتوں کو بھی میسر نہیں۔ہاں آخرت میں مسلمانوں کی طرح فرشتے بھی دیدارِ الہٰی سے مشرف کیے جائیں …

Read More »

کیا حضرت آدم علیہ السلام صرف نبی تھے یا رسول بھی تھے ؟

 سوال: کیا حضرت آدم علیہ السلام صرف نبی تھے یا رسول بھی تھے یا حضرت نوح علیہ السلام  ہی پہلے رسول ہوئے؟ جواب:  حضرت آدم علیہ السلام نبی اور رسول تھے ۔چنانچہ حضرت ابی ذر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا :’’يا رسول الله …

Read More »

کیا حضرت خضر علیہ السلام آب حیات پینے کی وجہ سے زندہ ہیں ؟

 سوال: سنا ہے کہ حضرت خضر علیہ السلام زندہ ہیں کیونکہ انہوں نے آب حیات پی لیا تھا۔ کیا یہ درست ہے؟  جواب: حضرت سیدنا  خضر علیہ السلام اور حضرت سیدنا الیاس علیہ السلام  زمین پر موجود ہیں اور یہ وہ انبیاء  کرام ہیں جن  کی وفات ابھی تک واقع نہیں ہوئی ہے۔ نیز …

Read More »

داروغۂ جنت و داروغۂ جہنم فرشتے ہیں یا نبی ؟

سوال: داروغہ جنت حضرت رضوان علیہ السلام اور داروغہ جہنم حضرت مالک علیہ السلام فرشتے ہیں یا نبی؟  جواب: سوال میں مذکور دونوں حضرات فرشتے ہیں۔    البدایہ والنہایہ میں ہے:”خازن الجنۃ ملک یقال لہ رضوان جاء مصرحا بہ فی بعض الاحادیث ومنھم المؤکلون بالنار وھم الزبانیۃ ومقدموھم تسعۃ عشر وخازنھا …

Read More »

حضرت امام مہدی کا ظہور کب ہو گااور کس طرح امت کی رہنمائی کریں گے؟

سوال: امام مہدی کا ظہور کب ہو گا؟ جواب: امام مہدی رضی اللہ عنہ کے ظہور کے بارے میں علامات تو مذکور ہیں، مگر وقتِ ظہور کی صراحت نہیں۔ اور ان کی تشریف آوری کا اجمالی واقعہ بہارشریعت میں یوں درج ہے کہ:    ” دنیا میں جب سب جگہ کفر کا …

Read More »

کسی نبی کو اللہ کا غلام کہنا کیسا ؟

سوال: کیا نبی کو اللہ کا غلام کہہ سکتے ہیں؟ جواب: انبیاءو غیرانبیاء کو عبداللہ  کہنے میں تو  حرج نہیں۔ لیکن کسی کو غلام اللہ کہنا جائز نہیں ہےخواہ وہ نبی ہو یا غیر نبی کیونکہ غلام کے حقیقی معنی ”لڑکا“ہیں اور اللہ عزوجل اس سے پاک ہے کہ اس کے …

Read More »

اللہ تعالی کو کس نے پیدا کیا شیطان جب یہ وسوسہ ڈالے تو کیا کریں ؟

سوال: مجھے عجیب سے وسوسے آتے ہیں ، کچھ دنوں سے مجھے یہ وسوسہ آرہا ہے کہ اللہ کو کس نے بنایا ہوگا ۔میں وسوسے دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں ، لیکن پھر بھی وسوسے آتے ہیں۔ اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے۔ جواب:  جب شیطان مردوداس …

Read More »