Yearly Archives: 2024

چاندی اپنے پاس ہو اور صبح فون پرمہنگے ریٹ پر بیچ دیا اور شام کو ریٹ ڈاؤن ہونے پر دوبارہ اسی کو خرید لیا تو کیا یہ جائز ہے؟

سوال: چاندی اپنے پاس ہو اور صبح  فون پرمہنگے ریٹ پر بیچ دیا اور شام کو ریٹ ڈاؤن ہونے پر دوبارہ اسی کو  خرید لیا تو کیا یہ جائز ہے؟ جواب:دریافت کردہ صورت میں صبح چاندی بیچنے کے بعد  اگرخریدار نے قبضہ نہیں کیا بلکہ آپ کے پاس ہی پڑی …

Read More »

اگر کوئی کافر مسلمان کے حق میں دعا کرے تو کیا آمین کہہ سکتے ہیں ؟

سوال: اگر کوئی کافر مسلمان کے حق میں دعا کرے تو کیا آمین کہہ سکتے ہیں ؟ جواب:دریافت کردہ صورت میں کافرکی دعا میں کوئی شرکیہ اور ناجائز الفاظ نہ تھے تو آمین کہنے میں حرج نہیں ۔ (دعوت اسلامی) کیاکسی حور سے دوستی ہوسکتی ہے؟

Read More »

اگر چوٹ پر پٹی لگی ہوتو وضو کا کیا حکم ہے؟

سوال: اگر چوٹ پر پٹی لگی ہوتو وضو کا کیا حکم ہے؟ جواب:صورتِ مسئولہ میں اگر زخم ایسا ہے کہ اسکو وضو و غسل میں دھونے سے اسکے خراب ہو جانے یا دیر سے ٹھیک ہونے کا غالب گمان ہے تو اس زخم پر پٹی کھول کر مسح کیا جائیگا …

Read More »

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کا غلام کہنا کیسا ہے؟

سوال: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کا غلام کہنا کیسا ہے؟ جواب:غلام کے معنی جہاں بندے کے ہیں ،وہاں اس کے معنی زرخرید نوکرکے بھی ہیں،لہذا یہ لفظ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے استعمال کرناشرعاً درست نہیں بلکہ یہاں یوں کہا جائے کہ …

Read More »

طواف کی نماز کہاں پڑھی جائے؟

سوال: طواف کی نماز کہاں پڑھی جائے؟ جواب:طواف کی نمازپڑھنے کے لئے کوئی خاص جگہ یامکان کااہتمام واجب نہیں البتہ افضلیت اورتاکید کے اعتبار سے مختلف جگہوں کی درجہ بندی ہے جس کا خلاصہ  درج ذیل ہے:اس نمازکے لئے سب سے افضل جگہ مقامِ ابراہیم ہے،اس کے بعدسب سے افضل …

Read More »

بالوں کی وگ لگانا کیسا

سوال: بالوں کی ایک وگ ہوتی ہےاسے لگایاجاتا ہےاور وہ سکن کے ساتھ ٹیپ کے ساتھ چپک جاتی ہےتو کیا اس سے وضووغسل ہوجائے گایانہیں؟ جواب: مصنوعی بال عموماً دو طرح سے استعمال کئے جاتے ہیں ۔ایک قسم تو یہ ہے کہ مصنوعی بال ٹوپی (وگ)کی صورت میں لگائے جاتے …

Read More »

ایک سجدہ کرنابھول گیا،دوسری رکعت میں یاد آیا تو کیا کرے؟

سوال: ایک سجدہ کرنابھول گیا،دوسری رکعت میں یاد آیا تو کیا کرے؟ جواب:دوسری رکعت میں جب یادآیاکہ پہلی رکعت میں ایک سجدہ رہ گیا ہے تو فوراً سجدہ کر لے اوراگررکوع کے بعدیادآنے پرسجدہ کیا،تو بہتر یہ ہے کہ رکوع کا اعادہ کر لے اور آخر میں سجدہ  سہو کر …

Read More »

مغرب کی اذان ہونے کے دوران نمازپڑھ لی توکیانمازہوجائے گی؟

سوال: مغرب کی اذان ہونے کے دوران نمازپڑھ لی توکیانمازہوجائے گی؟ جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ عصر کی نماز پڑ رہے تھے اس طرح کہ عصرکے وقت میں نماز شروع کی تھی اور درمیان میں مغرب کی نماز شروع ہوگئی تو اس صورت میں …

Read More »

بچیوں کے لئے گڑیا گھر میں رکھنا جائز ہے؟

سوال: بچیوں کے لئے گڑیا گھر میں رکھنا جائز ہے؟ جواب:بچیوں کاگڑیا کے ساتھ کھیلنا اور گھر میں رکھنا جائز ہے ،البتہ یہ خیال رہے کہ ایسی گڑیا کھیلنے کے لئے دی جائے جس میں میوزک نہ ہو (دعوت اسلامی) کیاکسی حور سے دوستی ہوسکتی ہے؟

Read More »

یہ عقیدہ رکھنا کہ اللہ تعالیٰ اوپر رہتا ہے ،کیسا ہے؟

سوال: یہ عقیدہ رکھنا کہ اللہ تعالیٰ اوپر رہتا ہے ،کیسا ہے؟ جواب:یہ عقیدہ رکھنا کہ اللہ تعالیٰ اوپر رہتا ہے کفرِ لُزُومی ہے، یہ عقیدہ رکھنے والا مسلمان اگر چِہ عُلمائے مُتَکلِمین رَحِمَہُمُ اللہُ المُبین کے نزدیک اسلام سے خارِج نہیں ہو تا تاہم فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام …

Read More »