23 گرام سونا اور ایک لاکھ کا مالِ تجارت ہو تو زکوۃ کا حکم

سوال: میرے پاس 23 گرام سونا  اور ایک لاکھ روپے کیش رقم  تھی، کیش رقم سے میں نے بیچنے کے لئے کوئی سامان خرید لیا، جبکہ 23 گرام سونا میرے پاس موجود ہے ، اس صورت میں 23 گرام سونے پر زکوۃ لازم ہوگی یا نہیں اور کتنی زکوۃ دینی ہوگی؟

جواب:   اگر آپ نے اس رقم سے سامانِ تجارت خریدا ہے ،تو  سامان تجارت اور سونے کی مالیت دونوں کو جمع کرکے آپ اپنے نصاب کا حساب لگائیں  گے،دونوں کی مالیت مل کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر یا اس سے زائد ہے، تو آپ  صاحب نصاب ہیں، لہٰذا اگرنصاب پرسال مکمل ہوچکاہے تو قرض وغیرہ منہاکرنے کے بعد جومال زکوۃ یعنی کرنسی ، مال تجارت ،سوناوغیرہ  سال مکمل ہونے پر باقی ہوتوسب کی مجموعی مالیت کاچالیسواں حصہ یعنی ڈھائی فیصدزکوۃ میں دینالازم ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے