ذبح کے بعد قربانی میں حصہ ڈالنا کیسا

سوال:چھ اشخاص نے مل کرقربانی کے لئے گائے خریدی اورسب نے برابرپیسے جمع کروائے اوراس گائے کوذبح کردیاگیابعدمیں ایک شخص نے کہاکہ مجھے بھی ایک حصے میں شریک کرلوتوکیااس طرح اس سے رقم لے کروہ حصہ اس کے نام سے رکھاجاسکتاہے؟
جواب:قربانی اراقۃ الدم(خون بہانے)کانام ہے اورذبح کرنے سے وہ ہوچکی تواب دوسرے کی طرف اس کے کسی حصے کاانتقال ممکن نہیں ۔
فتاوی رضویہ میں ہے:
’’قربانی اراقۂ دم کانام ہے اوراب اراقۂ دم ہوگئی تو دوسرے کی طرف اس کا انتقال ناممکن ہے ہاں اس کا ثواب یا گوشت جسے چاہے دے‘‘۔
(فتاوی رضویہ ،ج 20،ص450)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے