سوال:کسی سے قرض لیناہوتوزکوٰۃ کی نیت سے معاف کر دینے سے زکوٰۃ یا فطرہ ادا ہوجائے گا؟
جواب: اس طرح قرض میں دی ہوئی رقم کوزکوٰة یا فطرہ میں شمار کرنے سے زکوٰة و فطرہ ادانہیں ہوتا،البتہ یہ ہوسکتا ہے کہ اگر شخص مذکور زکوٰۃ کا مستحق ہے ،تو آپ زکوة یا فطرہ کے پیسے اسے دے دیں پھروہ پیسے اس سے اُس کے قرض کی مد میں واپس لے لیں،اگروہ نہ دے توزبردستی بھی پیسے لے سکتاہے۔