سوال: کوئی شخص پہلے نیکیاں کرتا تھا اب گناہ کرتا ہے ،توبہ کی مگرپھر گناہ ہوجاتے ہیں ،کیا اس نے جونیکیاں کی ہیں وہ برباد ہو جاتی ہیں ،رہنمائی فرمادیں اور دعا بھی فرمادیں ۔
جواب:کثیر گنا ہ ایسے ہیں جن سے نیکیاں برباد ہو جاتی ہیں مثلاً غیبت،حسد ،مسلمانوں کی حق تلفی وغیرہ ،لہذاعین ممکن ہے کہ شخص مذکوران گناہوں میں مبتلاہوجن سے نیکیاں بربادہوجاتی ہے بہرحال گناہ کوئی بھی ہوایک مسلمان کوچاہیے کہ اس سے دوررہے اوراپنے دامن کوگناہوں کی سیاہی سے بچائے۔اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو گناہوں سے بچنے اورنیکیاں کرنے کی توفیق عطافرمائے ،نیکیاں کرنے اور نیکیوں کا جزبہ برقرار رکھنے کے لئے دعوت اسلامی کے ماحول سے وابستہ رہیں ،مدنی قافلوں میں سفر کریں ،مدنی چینل دیکھیں اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اس سے نیکیاں کرنے اورگناہوں سے دور رہنے کی توفیق ملتی رہے گی۔