نابینا امام کے پیچھے تراویح کا کیا حکم ہے؟

سوال: نابینا امام کے پیچھے تراویح کا کیا حکم ہے؟

جواب:نابیناشخص کی امامت بلاشبہ جائزہے مگراس کے علاوہ اس سے بہتر قابل امامت شخص موجودہوتواس صورت میں مکروہ تنزیہی ہے اوراگریہی سب سے زیادہ علم والاہے تواس کی امامت افضل ہے اورحضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خودنابیناکوامام بناناثابت ہے جیسا کہ سنن ابی داؤدمیں ہے ”ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم استخلف ابن ام مکتوم یؤم الناس وہواعمی“ترجمہ:نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ  کواپناخلیفہ بنایا،وہ لوگوں کونمازپڑھاتے تھے حالانکہ وہ نابیناتھے ۔                            

              (سنن ابی داؤد،ج1،ص98،مکتبہ رحمانیہ،لاہور)

(دعوت اسلامی)

ہجڑے کو زکوٰ ۃ کی رقم دینا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے