شوہر اپنی بیوی سے کتنی مدت دور رہ سکتا ہے؟

سوال: شوہر اپنی بیوی سے کتنی مدت دور رہ سکتا ہے؟

جواب:شوہر کو چاہئے کہ وقتا فوقتا حقوقِ زوجیت ادا کرتا تاکہ خود وہ یا اسکی بیوی کسی گناہ میں مبتلا نہ ہوں  نیز 4 ماہ تک اسکی اجازت کے بغیر اس سے تعلقات قائم نہ کرنا ناجائزوگناہ ہے،البتہ اگر بیوی کی اجازت و رضا مندی کے ساتھ  چار ماہ سے زائد عرصہ تک اس سے دور  رہا تو گنا ہ نہیں ۔

یہ بھی یاد رہے کہ بلا عذر شرعی بیوی کی اجازت ورضامندی کے بغیر شوہر کابیوی سے چار ماہ سے زائد عرصہ تک دوررہنااگرچہ ناجائز و گناہ ہے ،لیکن اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

 

 (رد المحتار ،کتاب النکاح ،باب القسم بین الزوجات،جلد 3،صفحہ202،دار الفکر،بیروت)

(دعوت اسلامی)

ماء مشکوک کسے کہتے ہیں ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے