سوال: بچہ پیٹ میں ہو،تو کس مہینے میں بچے کے جسم میں روح داخل کی جاتی ہے؟
جواب:ماں کے پیٹ میں بچہ جب 120دن کا ہوتا ہے تو اس میں روح ڈال دی جاتی ہے جیسا کہ بخاری شریف کی حدیث مبارک میں ہے کہ : حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :تم میں سے کسی ایک کی پیدا ئش کو ماں کے پیٹ میں 40دن تک جمع کیا جاتا ہے، پھر 40دن لوتھڑا بنا رہتا ہے، پھراسی طرح 40دن تک کے لئے مُضْغَہ بن جاتا ہے،پھر اللہ عزوجل اس کی طرف ایک فرشتہ بھیجتاہے اوراسے چارچیزیں لکھنے کا حکم دیتاہے اوراس سے کہاجاتاہے کہ اس کا عمل، اس کی موت کا وقت، اس کا رزق اور یہ لکھ دوکہ یہ شقی ہو گا یا سعید۔ پھر اس میں روح پھونک دی جاتی ہے۔۔۔۔۔الخ(صحیح البخاری، کتاب بدء الخلق،باب ذکر الملائکۃ)