سوال: شرعی عذر کی حالت میں مدرسہ میں قرآنی واقعات پڑھ سکتی ہے یا نہیں پڑھ سکتی؟
جواب:شرعی عذر سے اگر آپ کی مراد ہےحیض یا نفاس ہے ،تو اس حالت میں مدرسہ یا کسی بھی اسلامی بہن کو قرآنی واقعات پڑھنا جائز تو ہے،البتہ قرآنی واقعات پڑھنے میں اس بات کا خیال رہے کہ اس دوران قرآنی آیات یاان کاترجمہ پڑھنا یا چھونا نہ پایا جائے۔