جو قرض دیا ہوا ہو کیا اس پر زکوۃ لازم ہے؟

سوال: ہم نے جوکسی کو قرض دیا ہوا ہے کیا اس پر زکوۃ لازم ہے؟

جواب: آپ نے  جوکسی کو قرض دیاہے اس پراور جو اس کے علاوہ آپ کے پاس رقم،پرائز بانڈ،سونا ،چاندی وغیرہ(اگر ہیں )تو زکوٰۃ کی شرائط پائے جانے پر زکوٰۃ لازم ہوگی،مگر اس قرض  میں دی گئی رقم پر زکوٰۃ  کی ادائیگی اس وقت واجب ہوگی جب  مقدار نصاب سے کم ازکم پانچواں حصہ آپ کو وصول ہو جائے جب پانچواں حصہ وصول ہو جائے گا تو اس پانچویں حصہ کی زکوٰۃ واجب الادا ہو گی، اسی طرح مزید ملنے والے ہر پانچویں حصہ پر زکوٰۃ ہوگی اور گزشتہ تمام سالوں کی زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی اورنصاب کے پانچویں حصہ سے مراد ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا پانچواں حصہ ہے۔

البتہ اگر وصولی سے پہلے ہی اس رقم کی زکوٰۃ ادا کر دیتے ہیں تب بھی اس  رقم کی زکوٰۃ ادا ہو جائےگی۔

(دعوت اسلامی)

دیوالی یا ہولی پر پٹاخےبیچنا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے