7 سالہ بچے کا کفر و ایمان

 سوال: 7  سالہ بچہ جس کے والدین کافر ہوں اس کے بارے میں کیا نظریہ ہونا چاہیے کہ وہ مسلمان ہے یا کافر ؟

  جواب: سات ( 7 ) سالہ بچہ سمجھدار ہوتا ہے اور سمجھدار بچے کا اسلام و کفر معتبر مانا جاتا ہے، اگرچہ وہ نابالغ ہے ، لہذاکافر والدین کا سات سالہ بچے اگر اسلام قبول کر لے تو مسلمان مانا جائے گا اور اگر کفر کرے تو کافر شمار ہوگا ، اور اگر اس سے اسلام و کفر کچھ ظاہر نہ ہو اور اس کے والدین دونوں کافر ہوں تو بھی اسے حکم کفر شامل اور وہ کافر شمار  ہوگا ، البتہ اس کے والدین میں سے کوئی ایک مسلمان ہو تو ایسی حالت میں بچہ مسلمان کے تابع ہوگا اور مسلمان شمار کیا جائے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے