گرمی کی وجہ سے قمیص اتار کر نماز پڑھنا

سوال:  رات کو جب میں عشاء کی  نماز پڑھتا ہوں، تواس وقت بہت گرمی ہوتی ہے اور ہمارے گاؤں میں لائٹ بھی نہیں ہے، کیا میں قمیص اتار کر نماز پڑھ سکتا ہوں؟

جواب:  قمیص موجودہوتے ہوئے صرف شلوارمیں نمازپڑھنا مکروہ تحریمی ہے ، رب تعالیٰ کی بارگاہ کاادب واحترام کرتے ہوئے قمیص پہن کرنمازپڑھناضروری ہے ، خود حدیث پاک میں حضوراقدس  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس سے منع فرمایاکہ مردصرف پاجامہ پہن کر نمازپڑھے اور چادرنہ اوڑھے ۔اس لیے اگرگرمی لگ رہی ہو،تو صحن وغیرہ مناسب ہوادارجگہ پرقمیص وغیرہ پہن کر نمازپڑھیں،  گرمی کی وجہ سے صرف شلوار پہن کر ہرگزنمازنہ پڑھیں ۔نیزیہ بھی ذہن میں رہے کہ مردوں پرجماعت کے ساتھ نمازپڑھناواجب ہے ،اگرکوئی عذرشرعی نہیں ہے تو آپ عشاء اور دیگر تمام نمازیں مسجد میں باجماعت ہی اداکریں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے