منی جانے سےپہلے 14دن مکہ شریف میں قیام ہوتو نماز کیسے پڑھے؟

سوال:  اگر کسی حاجی کو منی جانے سے پہلے حرم میں 14 دن ملے تو  یہ مکمل نماز پڑھے گا یا قصر اور یونہی  مزدلفہ اور عرفات میں کیسے نماز پڑھے گا؟

جواب:  بیان کردہ صورت میں جب آپ کی مکہ مکرمہ میں 15 دن ٹھہرنے کی نیت کنفرم نہیں ہے بلکہ پندرھواں دن آپ نے  بہرحال مِنٰی جانا ہے، تو اس صورت میں  آپ مسافر ہی ہیں ۔ لہذا مکہ و مِنی و مزدلفہ و عرفات میں قصر نماز ہی پڑھیں گے۔

   جیسا کہ بہار شریعت میں ہے:” دو جگہ  پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت کی اور دونوں مستقل ہوں جیسے مکہ و منٰی تومقیم نہ ہوا،  اور ایک دوسرے کی تابع ہو جیسے شہر اور اس کی فنا تو مقیم ہوگیا۔“   (بہار  شریعت ،جلد1،حصہ4، مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے