رمضان میں بغیر جماعت کے وتر پڑھنا کیسا؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا تراویح جماعت کے ساتھ پڑھنے کے بعد، وتر بغیر جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟ اس میں شرعاً کوئی حرج تو نہیں؟ رہنمائی فرمادیں۔

جواب:  صورتِ مسئولہ میں وتر بغیر جماعت کے پڑھ سکتے ہیں، لیکن افضل یہ ہے کہ رمضان میں وتر بھی جماعت کے ساتھ ہی ادا کیے جائیں ۔

   چنانچہ فتاوی عالمگیری میں ہے :”الوتر فی رمضان بالجماعۃ افضل من ادائھا فی منزلہ و ھو الصحیح ھکذا في السراج الوهاج “یعنی رمضان میں وتر جماعت سے پڑھنا گھر میں تنہا پڑھنے سے افضل ہے اور یہی صحیح قول ہے، ایسا ہی سراج الوہاج میں مذکور ہے۔ (فتاوی عالمگیری،کتاب الصوم، ج01،ص116،مطبوعہ پشاور)

   بہار شریعت میں ہے:” رمضان شریف میں وتر جماعت کے ساتھ پڑھنا افضل ہے ۔“ (بہار شریعت  ، ج01، ص692، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے