سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم ایک ادارےمیں ملازم ہیں، وہاں انتہائی سخت سیکورٹی ہوتی ہے، ہمارے ادارے کے اندر ہی مسجد موجود ہے جس میں جمعہ کی نماز ہوتی ہے، لیکن وہاں ادارے کے افراد کے علاوہ باہر سے کسی کو بھی اندر آنے کی اجازت نہیں، تو کیا وہاں ہم جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ |
جواب: جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جمعہ اس جگہ قائم ہو سکتا ہے جہاں اہل جمعہ کووقت جمعہ میں حاضری جمعہ کی عام اجازت ہو، کوئی روک ٹوک نہ ہو جس کا جی چاہے آئے اور نماز پڑھے ، لہذاجس ادارے میں اذن عام نہ ہو یعنی اہل جمعہ کو جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے آنے کی اجازت نہ ہو تو اس میں جمعہ جائز نہیں۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
Tags Aisi Jaga Namaz Jummah Parhna Kaisa Jahan Namaz Jummah Ke Liye Aam Ijazat Na Ho ? ایسی جگہ نماز جمعہ پڑھنا کیسا جہاں نماز جمعہ کے لیے عام اجازت نہ ہو؟ عام اجازت نماز نماز جمعہ