سجدہ سہوکے بعدالتحیات نہ پڑھی توکیاحکم ہے

سوال: عشا ء کے آخری قعدہ میں سجدہ سہو کے بعد امام نے بھولے سے التحیات نہیں پڑھی اور سلام پھیر دیا  تو اب کیا حکم ہے؟

جواب:   سجدہ سہوکے بعدالتحیات دوبارہ پڑھناواجب ہوتاہے اگر بھول کر  التحیات نہ پڑھی  اورسلام پھیر کر  نماز مکمل کر لی مگر فوراً یاد آگیا کہ  میں نے التحیات نہیں پڑھی تو اگر کوئی ایسا کام نہیں کیا ، جو نماز کے منافی ہو، مثلاً گفتگو وغیرہ،   تو اُسی وقت دوبارہ قعدہ کے انداز میں بیٹھ کر التحيات  پڑھ کر نماز مکمل کرے ،تو نماز ہو جائے گی۔ البتہ اِسی مسئلہ کی دوسری صورت یہ ہے کہ  مذکورہ صورتِ حال کے برعکس   اگر نمازی نے منافی نماز عمل کر لیا تھا، مثلاً قہقہہ لگایا، گفتگو کی یا مسجد سے باہر چلا گیا  ، تو اِس صورت میں نماز  مکروہِ تحریمی ہو جانے کی وجہ سے ناقِص طور پر ادا ہوئی اور ہر وہ نماز کہ جو مکروہِ تحریمی کے سبب ناقِص ہو جائے اُسے  دوبارہ  پڑھنا ضروری ہوتا ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے