چاررکعتی نماز کی تیسری رکعت پربیٹھ گیاتوکیاحکم ہے ؟

سوال:  زید چار رکعت والی نماز میں تیسری پر بیٹھ گیا اور التحیات شروع کر دی پھر یاد آنے پر خود ہی کھڑا ہو گیا اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا تو کیا نماز ہو جائے گی؟

جواب:     اگر کوئی شخص چار رکعت والی نماز میں بھول کر تیسری رکعت پر بیٹھ گیا اور تین تسبیح کی مقدار وقفہ ہو گیا تو سجدہ سہو لازم ہو جائے گا اور ایسی صورت میں اگر سجدہ سہو کر لیا تو نماز ہو جائے گی۔اوراگرتین تسبیح کی مقداروقفہ ہونے سے پہلے ہی کھڑاہوگیاتوسجدہ سہوکی بھی ضرورت نہیں ہے ۔وجہ اس کی یہ ہے کہ :

     نماز میں دوفرض یا دو واجب یا واجب و فرض کے درمیان تین تسبیح(تین بار سبحان اللہ کہنے ) کی مقدار وقفہ نہ ہونا واجبات ِ نماز سے ہے۔اورواجبات نمازمیں سے کوئی واجب بھولے سے چھوٹ جائے توسجدہ سہولازم آتاہے ۔ بہار شریعت میں  نماز کے واجبات کے باب میں ہے” دوفرض یا دو واجب یا واجب و فرض کے درمیان تین تسبیح کی مقدار وقفہ نہ ہونا۔” (بہار شریعت ،جلد1،حصہ3،صفحہ519،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے