کعبہ شریف کو ہم اللہ تعالیٰ کا گھر کہتے ہیں  حالانکہ یہ کہا جاتا ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اللہ تعالیٰ اوپر رہتا  ہے۔

سوال: کعبہ شریف کو ہم اللہ تعالیٰ کا گھر کہتے ہیں  حالانکہ یہ کہا جاتا ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اللہ تعالیٰ اوپر رہتا  ہے۔

جواب:کعبہ شریف اللہ تعالیٰ کا گھر  اس لئے نہیں کہا جاتا کہ وہاں معاذاللہ، اللہ تعالیٰ رہتا ہے ،بلکہ اس  لئے کہا جاتا ہے کہ یہ مقام ،خاص اللہ تعالیٰ کی ملکیت میں ہے اس میں بندوں کی کوئی ملکیت نہیں جیسے عام مساجد کو بھی اللہ تعالیٰ کا گھر کہا جاتا ہے اسی لئے کہ مسجدیں بندوں کی ملکیت میں نہیں ہوتی خاص اللہ تعالیٰ کی ملکیت میں ہوتی ہیں اور کعبہ شریف کے لئے خصوصی طور پر  بیت اللہ کے  لفظ کا استعمال  کعبہ شریف  کی عظمت و بزرگی کا اظہار کے لئے کیا جاتا ہے کہ یہاں پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے ،اس گھر کا طواف کیا جاتا ہے ،اس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھی جاتی ہے ۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے