سوال: کمپنی نے مجھے استعمال کے لئے پیکج والی سم دی ہے، لیکن ذاتی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تو میرا ذاتی استعمال کرنا کیسا ہے اگر کر لوں تو کیا میری کمائی حرام ہوجائے گی؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں کمپنی کی جانب سے دی گئی سم کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں اور ذاتی استعمال کی وجہ سے جو پیکج میں جو کمی واقع ہوئی اس کا تاوان کمپنی کو ادا کرنا لازم ہوگا،البتہ اس وجہ سے کمپنی سے ملنے والی تنخواہ حرام نہیں ہوگی،جبکہ نوکری جائز کام کی ہواور شرعی تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے نوکری کی جائے۔