قربانی کے جانور میں عقیقہ کاحصہ شامل کر سکتے ہیں؟

سوال: قربانی کے جانور میں عقیقہ کاحصہ شامل کر سکتے ہیں؟

جواب: گائے،بھینس،اونٹ وغیرہ کی قربانی میں عقیقہ کا حصہ شامل کرنا جائز ہے اور عقیقہ کا حصہ شامل کرنے سے قربانی اور عقیقہ دونوں ہو جائیں گی کیونکہ قربانی کے جانور میں دیگر واجبات یا نفل عبادت کی نیت کرنا جائز ہے اور پھر چاہے 7حصوں میں سے صرف ایک ہی حصہ میں قربانی کی نیت ہو اور باقی حصوں میں دیگر واجبات ونوافل مثلاًکفارہ وعقیقہ وغیرہ کی نیت ہو تب بھی جائز ہے،قربانی اور تمام واجبات ونوافل صحیح ہوجائیں گے۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے