ورت کاحیض کی حالت میں ہاتھوں پر مہندی لگانا جائزہے یا نہیں؟

سوال: عورت کاحیض کی حالت میں ہاتھوں پر مہندی لگانا جائزہے یا نہیں؟

جواب:ماہواری کے ایام ہوں یا پاکی کے ایام عورت کو مہندی لگانا جائز ہے۔

لیکن یہ خیال رہے کہ عورتوں کو صرف وہ مہندی لگانے کی اجازت ہے جو صرف رنگ   چھوڑے اس کی تہہ وغیرہ جسم پرباقی نہ رہے،کیونکہ ایسی مہندی جسے دھونے کے بعد بھی اس کا جرم (تہ)جلد پر رہ جاتا ہے اس جرم کو اتارے بغیر وضو و غسل  نہیں ہوگا، ،لہذااسے اتارنافرض ہوگا،ہاں اگرلگ گئی اور اب اسے چھڑانے میں ضررواذیت ہوتو معاف ہے  یعنی اس صورت میں وضو و غسل ہو جائے گا،ا لبتہ ایسی مہندی جسے اتارنے کے بعد جرم نہیں  رہتا صرف مہندی کا رنگ رہ جاتا ہے تو اس مہندی کے رنگ کے ہوتے ہوئے وضو  و غسل کرنے سے وضو و غسل  ہو جائے گا۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے